Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

یحییٰ آفریدی اچھے جج ہیں مگر منصور علی شاہ جیسا ذہین جج آج تک نہیں دیکھا، رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اچھے جج ہیں، مگر جسٹس منصور علی شاہ جیسا ذہین جج آج تک سپریم کورٹ میں نہیں دیکھا۔ جسٹس منصور علی شاہ ہر لحاظ سے جسٹس یحییٰ آفریدی سے اوپر ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک متنازع فیصلہ ہے، اس لیے ہم فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں۔ یہ فیصلہ سنیارٹی کے پرنسپل کے خلاف ہے، بلکہ سپریم کورٹ کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

’آئین کے تحت، قانون کے تحت اور سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے تحت جو سینیئر موسٹ جج ہوتا ہے وہی اگلا چیف جسٹس ہوتا ہے‘۔

شعیب شاہین نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بحیثیت انسان اور جج کے طور پر بہت اچھے ہیں، لیکن ذہانت کے اعتبار سے جسٹس منصورعلی شاہ کے جیسا جج سپریم کورٹ کی تاریخ میں آج تک کوئی نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ آئینی فیصلوں کی بات کریں تو منصور علی شاہ کے مقابلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی اوپر نہیں ہیں بلکہ ان کے نیچے ہیں، اس کے علاوہ بھی جسٹس منصور علی شاہ سنیارٹی کے اعتبار سے ان سے اوپر ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز نئی 26ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے 3سینیئر ججز میں سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کیا، جس کی سمری وزیر اعظم نے صدر کو بھجوائی اور پھر صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
مزیدپڑھیں:’عمران خان کی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ہورہی ہے‘، مفتی مینک کی ویڈیو نے سب کو پریشان کردیا

یہ بھی پڑھیں