Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

نیپرا کا کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا، فی یونٹ 3 روپے 3 پیسے مہنگا کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا لگاتے ہوئے قیمتوں میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نےجولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں3.09 روپےفی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

نیپرا نےکے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔

کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی دسمبر2024 کےبلز میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کےالیکٹرک نے گزشتہ روز ہی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائیی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 31 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ماہ ہی کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

نیپرا نے سابق واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو 43.23 ارب روپے کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ستمبر سے نومبر تک کے لیے بجلی کے نرخوں میں تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری بھی دی تھی۔

نیپرا نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن اور مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس، اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا ہے۔

نیپرا نے کہا کہ مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے 4323 ارب روپے کی مثبت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو تین ماہ یعنی ستمبر سے نومبر 2024 کے دوران تقریبا ایک روپے 74 پیسے فی کلو واٹ گھنٹہ کے یکساں نرخ پر لاگو ہوگی۔

نیپرا نے کہا تھا کہ یہ اضافہ لائف لائن اور پری پیڈ صارفین کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔ یہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔
مزیدپڑھیں :ڈرامہ ’بسمل‘ کی معصومہ معصوم ہے منفی کردار نہیں، حریم فاروق

یہ بھی پڑھیں