Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےچیمبر سنبھال لیا، 28 اکتوبر کو فل کورٹ اجلاس طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کےبعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا، سپریم کورٹ آمد پر چیف جسٹس کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔

دوسری جانب نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کردی گئی، ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام بطور چیف جسٹس پاکستان اپڈیٹ کر دیا گیا، ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

بلوچستان ، گھروں میں بیٹھے تنخواہ وصول کرنیوالے 800 اساتذہ برطرف

یہ بھی پڑھیں