کوئٹہ(نیوزڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 800اساتذہ کی برطرفی کا حکم دیدیا۔محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے عمل کو تیزکرتے ہوئے بلوچستان حکومت نیاہم فیصلہ کیا، مختلف سکولوں میں حاضر نہ ہونے والے 800اساتذہ کو برطرف کردیا ،
حکام کاکہنا ہے کہ غیر حاضراساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشین میں65 غیرحاضراساتذہ کوملازمت سے برطرف کردیاگیا،ضروری قانونی تقاضے پورے کرکے بتدریج برطرفی ہوگی۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا ہربند اسکول کھلے گا،صوبے کا ہر بچہ اسکول جائے گا۔
قانون کی حکمرانی ، پاکستان جنوبی ایشیاء میں5ویں نمبر پرآگیا
