Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پاکستان میں امید سے 10 گنا زیادہ محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

ڈاکٹر ذاکرنائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا میری امید سے 10 گنا زیادہ محبت ملی ہے، 30 سال میں کئی ممالک کے سینکڑوں دورے کیے،پاکستان میں بہت اچھا لگا سب نےدل کھول کر استقبال کیا ہے۔راولپنڈی میں مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو انتظامات کیے وہ الگ لیول کے تھے،1991 میں پہلی بارپاکستان آیا یہ پہلا آفیشل دورہ ہےکئی سال کی تمنا پوری ہوئی ہے،30 سال میں کئی ممالک کے سینکڑوں دورے کیے،پاکستان میں بہت اچھا لگا سب نےدل کھول کر استقبال کیا۔

پاکستان میں ہر فرقےاور مسلک کے لوگوں نےاستقبال کیا،پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر دل خوش ہو گیا،مجھے پاکستان میں رہنے کی عادت ہی ہو گئی تھی،مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ یہاں آج میرا آخری دن ہے،پاکستان میں امن محسوس ہو رہا تھا،سیکیورٹی انتظامات اورحکومتی تعاون پرشکرگزار ہوں،حکمرانوں کو حکمت سے بات کرنی چاہیے۔

میں نے پی آئی اے واقعہ کی بات کی جس پرپاکستانیوں کا دل دکھا،میں نے ایک شخص کی بات کی تھی حکمرانوں کی نہیں کی تھی،معذرت کرنے سے کوئی آدمی چھوٹا نہیں ہوتا،غلطی حکومت یا پاکستان کی نہیں تھی صرف ایک شخص کہ تھی۔ ٹیکنالوجی حرام نہیں اس کا غلط استعمال درست نہیں،

وقت کی قلت کے باعث پاکستان میں کروڑوں لوگوں سے نہیں مل سکا،مسلم امہ کے لئے 15نقاط ہیں جن میں فلسطین کا حل موجود ہےہم دیکھتے ہیں کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں،چاہے فلسطین ہو کشمیر یا چین ہو،ہم فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں،اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹبال کی طرح لات نہیں مارے گا۔

سود صرف پاکستان نہیں دنیا میں عام ہے لیکن پاکستان میں عام نہیں ہونا چاہیئے یہ پاکستان ہےسود گناہ کبیرہ نہیں عظیم گناہ کبیرہ ہےسود حرام ہے اور معاشرہ میں نہیں ہونا چاہیئےمیرامشورہ ہے کہ اسلامک بینکنگ کو بڑھایا جائےملائیشیا میں اسلامک بینکنگ پاکستان سے کہیں زیادہ ہے،آپ جتنا اسلامی بینکنگ کو بڑھائیں گے سود کا نظام کم ہوتا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں