Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

سندھ ہائیکورٹ:26 ویں ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ، سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آئین عدلیہ نہیں پارلیمنٹ کا معاملہ ہے، آپ نے آئین کے آرٹیکل 239 کا جائزہ لیا ہے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے ؟ ہمارے پاس سپریم کورٹ کے اختیارات نہیں، جو اختیارات ہائیکورٹ کے پاس ہیں وہی کر سکتے ہیں

، 2 فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی؟۔بعد ازاں عدالت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
پنجاب حکومت نے بچوں کو سکول آنے سے کیوں روکا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں