Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسرا نکاح ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر غیر شرعی قراردیدیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اجلاس میں عدالتی نظام اور انصاف کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر راغب نے کہا کہ نکاح، طلاق اور خلع کے فیصلے شریعت کے مطابق ہونے چاہئیں۔ انہوں نے دوسرا نکاح ثالثی کونسل کی اجازت کے بغیر غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ تین طلاقیں اکٹھی دینے پر سزا کے نفاذ سے طلاق کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔

ڈاکٹر راغب نے ملکی قوانین کو شریعت کے مطابق ڈھالنے اور تیز تر انصاف کی فراہمی پر بھی زور دیا، جسے صرف سیاستدانوں اور امیروں تک محدود نہ رکھا جائے۔ انہوں نے نظام انصاف کو مؤثر اور معتبر بنانے کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ججز کی تقرری میں قابلیت اور خدا خوفی کو بنیاد بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
مزیدپڑھیں:جائیداد، فارم ہاؤس،سونا نرگس کیلئے عذاب بن گیا،لالچی شوہر کی جانب سے قتل کی دھمکیاں،حنا پرویز بٹ نے پروٹیکشن آفیسر دیدیا

یہ بھی پڑھیں