Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

جائیداد، فارم ہاؤس،سونا نرگس کیلئے عذاب بن گیا،لالچی شوہر کی جانب سے قتل کی دھمکیاں،حنا پرویز بٹ نے پروٹیکشن آفیسر دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کی اور انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نرگس کو مکمل تحفظ دینے کے لیے ان کے ساتھ ایک پروٹیکشن آفیسر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پروٹیکشن آرڈر جاری کیا جا رہا ہے اور قانونی طور پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنگین جرم ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہر خاتون کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق، حکومت خواتین پر تشدد کے واقعات کو روکنے اور ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:’سائروز‘ آخر کار دوبارہ ’سائرہ یوسف‘ ہوگئیں

یہ بھی پڑھیں