Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

’سائروز‘ آخر کار دوبارہ ’سائرہ یوسف‘ ہوگئیں

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ سائرہ یوسف نے اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے عرصے بعد انسٹاگرام پر بھی اپنا نام تبدیل کرلیا۔

ڈرامہ سیریلز ’صنف آہن‘، ’درمیان‘، ’روبرو‘ میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سائرہ یوسف نے سال 2012 میں سینئر اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری سے دھوم دھام سے شادی کی تھی۔

21 اکتوبر 2012 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والا اس جوڑے نے دسمبر 2019 میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے سبب علیحدگی کا فیصلہ سنایا، بعدازاں 29 فروری 2020 کو دونوں کی طلاق ہوگئی۔

اس جوڑی کی ایک بیٹی نوریح ہے جس کی پرورش دونوں فنکار، سائرہ اور شہروز مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

شہروز سبزواری نے سائرہ سے علیحدگی اختیار کرنے کے 3 ماہ کے اندر 31 مئی 2020 کو معروف ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی، تاہم اس شادی کی خبر پر پاکستانی عوام نے جوڑے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنائی تھیں۔

2020 کے بعد سے سائرہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل بھی تبدیل نہیں کیا ہےتھا اور کچھ روز قبل تک ‘سائروز’ ہی رہنے دیا تھا جبکہ یہ نام اداکارہ نے شادی کے بعد اپنے اور سابقہ شوہر شہروز کے ناموں کو ملا کر بنایا تھا۔

انسٹاگرام ہینڈل نام نہ کرنے کی وجہ ایک یہ بھی بتائی جارہی تھی کہ اگر اداکارہ ہینڈل تبدیل کریں گی تو یقیناً انہیں بلیو ٹکِ یعنی اپنے اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ ہونے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

سائروز سے سائرہ یوسف تک کا سفر

اب مداحوں نے محسوس کیا کہ حالیہ دنوں میں سائرہ نے اپنا انسٹاگرام ہینڈل ‘سائروز’ سے تبدیل کر کے اپنے اصل نام یعنی ’سائرہ یوسف‘ سے تبدیل کردیا ہے۔

اس تبدیلی کو مداحوں کی جانب سے ان کے آگے بڑھنے اور خودمختاری کا ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

سائرہ نے اب تک اس پر کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سائرہ یوسف کی طلاق کے بعد سے ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔

وہ اب نئے پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا موجودگی میں بھی ایک نیا اعتماد دیکھا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:آؤٹ کیوں قراردیا؟ باجوڑ میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق

یہ بھی پڑھیں