Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا حکومت کا بجلی ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے پلان تیار، معاہدہ طے پاگیا

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا پہلا واحد صوبہ بن گیا جس نے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا۔رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میںمنعقدہ تقریب میں انرجی ڈیوویلپمنٹ آرگنائزیشن (PEDO) اور نیٹراکون ٹیکنالوجیز لمیٹڈ حکام کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔
معاہدے میں ماتلتان سے مدیان تک 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ 132/220 کے وی کی لائن ہو گی، 8 ارب روپے لاگتی منصوبہ تقریباً ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا۔

مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سوات میں 84 میگاواٹ کے میٹلٹن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور صوبائی حکومت کے دیگر منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ تک پہنچانے یا مقامی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر سپلائی کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے صوبائی حکومت کو سالانہ تقریباً 7 بلین روپے کی آمدن متوقع ہے۔

اس منصوبے کے حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پھر دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے، ہم نے خیبرپختونخوا میں پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا نجی کمپنی سے معاہدہ طے ہوگیا ہے جو کہ 8 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے گا۔

مشیر اطلاعات کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جائےگی، پہلے مرحلے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 7 ارب روپے آمدن ہوگی ، بجلی مقامی صنعتوں اور نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم کی جائے گی۔
جج ہمایوں دلاور کیخلاف پروپیگنڈہ ، کے پی کے افسران کی درخواست ضمانت خارج

یہ بھی پڑھیں