Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا پی ٹی آئی فلک جاوید کے پیچھے پڑگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی ہے۔

حبا فواد کی جانب سے ایف آئی اے میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مجھ پر فرضی الزامات اور بہتان لگائے، انھوں نے مجھے دھمکیاں بھی دی ہیں۔
حبا فواد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلک جاوید کے الزامات سے میرے شوہر فواد چوہدری کی عزت پامال کرنے کی کوشش کی گئی، سوشل میڈیا پر مجھ پر ذاتی نوعیت کے الزامات لگائے گئے۔


فواد چوہدری کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا آپ کو گھر تک چھوڑ کر آنے کا بندوبست کرلیا، میں نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات ثابت کرو ورنہ عدالتی کارروائی کے لیے تیار ہوجاؤ، ایسے افراد کو سبق سکھانا ہوگا جو پی ٹی آئی کے لیے باعث شرمندگی بن رہے ہیں۔

دوسری جانب فلک جاوید خان نے حبا فواد کی ایف آئی اے میں درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ثابت کریں دنیا میں اکیلی آپ ہی حبا ہیں۔ معلوم تھا حبا فواد یہ کریں گی کیونکہ ایف آئی اے ان کے لیے گھر کی بات ہے، جو بھی ہو انصافینز کو حبا فواد کی اصلیت تو معلوم ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:ووٹنگ سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی فحش گفتگو ٹک ٹاک پر وائرل

یہ بھی پڑھیں