Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

موٹروے ایم 4 سموگ کے باعث بند، موٹروے پولیس نےشہریوں کو خبردار کردیا

لاہور(نیوزڈیسک) موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک سموگ کے باعث بند کر دی گئی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عوامی تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹر ویز کو بند کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت سفر کے لیے بہترین ہے۔

” ترجمان موٹروے پولیس نے خبردار کیا کہ ڈرائیورحضرات دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں تاکہ باآسانی منزل تک پہنچ سکیں.انہوں نے مزید کہا کہ شہری ان دنوں غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ دھند اور سموگ سے حد نگاہ کم ہوتی ہے اور حادثات بھی ہو سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈرائیور بھی تیز رفتاری سے گریز کریں اور اپنے اور سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔کسی بھی معلومات اور مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بڑی کمپنیاں غیرمعیاری مصنوعات فروخت کرنےلگی،بڑا انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں