Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

موبائل ٹھیک کرانے آئی لڑکی سے دکاندار کی زیادتی، ویڈیو بنا کر 4 ماہ تک پیسے لیتارہا

شکرگڑھ(نیوز ڈیسک)پنجاب کی تحصیل شکرگڑھ میں فون ٹھیک کروانے آئی لڑکی کو دکاندار نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق شکرگڑھ میں فون کی دکان پر لڑکی موبائل ٹھیک کروانے گئی تھی جس دوران دکاندار نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نےویڈیو بھی بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 ماہ تک لڑکی سے پیسے لیتارہا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے24 تولے زیورات اور نقدی چوری کرکے دکاندار کو دے چکی ہے، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کا بیٹا آریان لڑکی بن گیا، جنس تبدیل کروالی

یہ بھی پڑھیں