Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی

دبئی(نیوز ڈیسک)امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس میں کیے گئے دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔

سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں حکومتیں سرکاری چینلز اور تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی تشویش کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اماراتی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
مزیدپڑھیں:‘یہ میرا شو ہے’، بادشاہ نے ہانیہ عامر کو اپنے کانسرٹ میں دیکھ کر یہ کیوں کہا؟

یہ بھی پڑھیں