Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے،آرمی چیف

کراچی (نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے۔ ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں۔
میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ “مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے۔

آج پاکستان کی معیشیت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے۔ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں۔۔؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ وہ کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھےا انہوں نے کہا کہ

کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں۔ ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔ ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چائیے۔
یاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔

جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے۔ صرف پاکستانی ہی پاکستان کو “بیل آؤٹ” کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔

دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں۔ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
22مزیدپڑھیں:سے 25 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں ، ٹرانسپورٹ معطل، امتحانات روک دیئے جائیں گے، ،تفصیلات جانئے

یہ بھی پڑھیں