Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

عمران خان کو عدالت کی جانب سےاچھی خبر مل گئی

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ان مقدمات کی سماعت کے لیے نئی تاریخ 23 نومبر مقرر کر دی، جبکہ اس سے قبل سماعت 30 نومبر کو ہونا تھی۔

اے ٹی سی جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی اور پراسیکیوشن اور وکلائے صفائی کو 23 نومبر کو حتمی دلائل پیش کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے حوالے سے کل 12 مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار مقدمات میں ان کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔ عدالت کی جانب سے اب باقی 8 مقدمات کی سماعت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ مقدمات نو مئی کے واقعات سے جڑے ہیں، جن کے تحت مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان مقدمات کی فوری سماعت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 23 نومبر کو سماعت مقرر کی۔

یہ بھی پڑھیں