اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق سینیٹر آصف کرمانی نے انکشاف کیا کہ انہیں فون پر دھمکیاں مل رہی ہیںکہ (ن) لیگی قیادت کیخلاف بیان دے کر اچھا نہیں کیا جارہا اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا. مجھے یا میری فیملی کو نقصان پہنچا تومسلم لیگ ن کی قیادت ذمہ دار ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق ن لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی دھمکی سے نہیں ڈرتا،د ھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، مہنگائی، غربت کے خلاف اور مڈل کلاس نوجوانوں کےحق میں آواز اٹھاتا رہوں گا۔( ن) لیگ اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو لگام دے۔
خیال رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیٰحدہ کرچکا تھا۔
کانگو : لینڈ سلائیڈنگ سے 7 بچوں سمیت 10 افراد مٹی کے تودے تلے دب کر ہلاک


