Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور حکومتی پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔

سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا اور انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں