Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

وفاقی کابینہ کی اکثریت نے کے پی میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی، حکومتی ذرائع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے مشاورت کی جائے گی، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو اپنی رائے دے دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے خود 2 بار وفاق پر چڑھائی کرکے گورنر راج کا جواز پیدا کردیا، وفاق پر چڑھائی میں سرکاری ملازمین اور سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:’’وہ میرا منہ بند کرا…‘‘ شادی کے 5 ماہ بعد اداکارہ سوناکشی نے شوہر ظہیر اقبال کو لے کیا بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں