Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

کراچی: جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 73 ہزار 461 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی اور کامیابی کا تناسب 69.52 فیصد رہا، جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں 15 ہزار 745 امیدوار شریک ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 51.05 فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد 3 ہزار 323 رہی، تمام پرچوں میں کامیاب طلبا کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 592 رہی۔

رزلٹ ثانوی بورڈ کی ویب سائٹ www3bsek.edu.pk پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں