Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وکلاء کی عمران خان سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوششیں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وکلاء کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو تیسرے روز عدالتی احکامات وصول کرا دیے۔

اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے تاحال ملاقات کے لیے کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے تھے، تفتیشی افسر دستیاب نہیں تھا، تھانہ نیو ٹاؤن کے تفتیشی افسر کی عدم دستیابی کے باعث ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

فیصل چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات کی اجازت مل گئی تو اڈیالہ جیل جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:سیکریٹری داخلہ نے اسلام آباد میں براہ راست فائرنگ کا دعویٰ مسترد کر دیا

یہ بھی پڑھیں