اسلام آباد (نیوزڈیسک) بجلی صارفین کے لیے خوشی کی خبر۔ حکومت نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 14 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کی تھی، جس میں ایف سی اے کی مد میں 1 روپیہ 1 پیسہ فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ کمی ڈسکوز کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی، سوائے لائف لائن صارفین کے۔ پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہ کمی لاگو نہیں ہوگی۔
مزیدپڑھیں:گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا،جانیں

