اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ جو نافرمانی اور تشدد کی سیاست ہے عوام نے اسے مسترد کردیا ہے، ایک جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے، لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے۔
وہ لاہور میں ایف جی اے چرچ میں کرسمس تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں ہم کرسمس کی خوشیاں آپ کے ساتھ مل کر منائیں گے، آپ کی ہر خوشی ہر غم میں آپ کا یہ بھائی آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی، تمہارے لوگ دم دبا کر بھاگے ہیں، کے پی حکومت صوبے میں امن و امان لانے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔
وفاق وزیر نے کہا کہ ملک میں انتشار نہیں ہوگا جہاں بھی ہوگا ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی، نافرمانی تو تمہارے خون کے اندر ہے لوگوں نے اس کو مسترد کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:’سادگی اور حسن کا راج‘ ماں بننے کے بعد دپیکا پہلی بار منظرِ عام پر




