بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس اور توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت پر اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے بشریٰ بی بی کے دونوں کیسز میں وارنٹِ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ وکلائے صفائی نے آج بشریٰ بی بی کی حاضری کی یقین دہانی کرائی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔




