Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو ہٹایا جا رہاہے؟ عمر ایوب نےاصل بات بتا دی

کیاواقعی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو ہٹایا جا رہاہے؟اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے واضح جواب دیدیا ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، وزیرِ اعلیٰ کے پی اچھی طرح صوبے کے معاملات سنبھال رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات غلط ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نام نہاد یا فارم 47 جو بھی ہیں، مذاکرات ان سے ہی کرنے ہیں، فارم 47 حکومت کا رویہ دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کریں گے۔ 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، اس دن مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اسی دن حکومت نے مجھے گرفتار کیا تھا۔مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گاڑی کی ٹکر سے اہلکاروں کی شہادت، گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

یہ بھی پڑھیں