Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

کوچ مالکان کے مطابق کوئتہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رُکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔

کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مسلح ڈاکووٴں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔
مزیدپڑھیں:رواں سال خوارج سمیت 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیں