Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سکول کے بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے اہم منصوبہ تیار

پنجاب حکومت نے اسکول کے بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس پر 13 جنوری سے عملدرآمد شروع ہوگا۔

منصوبہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بیت المال اور سوشل ویلفیئر کی معاونت سے شروع ہوگا۔ منصوبے کے مطابق پنجاب حکومت 21 ہزار اسکول طلبہ میں گرم ملبوسات تقسیم کرے گی، 13 جنوری سے لاہور سمیت 4 اضلاع میں طلبہ میں گرم ملبوسات تقسیم کیےجائیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں میں جوتے، سویٹر، کوٹ اور یونیفارم پر تقسیم کیے جائیں گے۔

گرم ملبوسات کی تقسیم کیلیے سرکاری اسکولوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، نارووال،راجن پوراورلیہ میں بھی طلبہ کو سردی سے بچانے کیلئے ملبوسات دیے جائیں گے ۔

مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

یہ بھی پڑھیں