Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کے 26نومبر کے احتجاج میں گرفتار مزید40 کارکن رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتارہونیوالے کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کا سلسلہ جاری ، انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید 40 کارکنوں کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو ضمانت پر 5، پانچ ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تمام مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی عدالت نے 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔

معروف پاکستانی ادکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

یہ بھی پڑھیں