Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’نامحرم‘ اماراتی شیخ سے مصافحہ,سوشل میڈیا پر طوفان برپا

لاہور(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان تلور کا شکار کھیلنے گزشتہ روز رحیم یار خان پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ‌پنجاب مریم نوازکی محمد بن زیدالنہیان کیساتھ مریم نواز کے دونوں ہاتھ پکڑ کر مصافحے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا .

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت ایکس صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور امارات کے صدر کے مصحافے کی تصویر سامنے آنے پر طوفان برپا کردیا ۔مخالفین نے اسے معمول کے سفارتی اشارے اور بین الاقوامی تعلقات میں معیاری پروٹوکول کو مریم نواز کی ساکھ کمزور کرنے کیلئےہتھیار بنالیا۔

وزیراعلٰٰی پنجاب مریم نواز کی شیخ زید بن النہیان کے ساتھ مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر کئی طرح کے تبصرے دیکھنے کو ملے۔

ایکس پر ایک صارف اسد تنولی نے لکھا کہ

معروف لکھاری ،چوہدری شہباز گل نے لکھا کہ

بظاہر پی ٹی آئی کی ایک حامی فاطمہ نے مریم نواز کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں مریم نواز کہتی نظر آئیں کہ ’میرا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے، یہ چیز میرے خون میں شامل ہے، دین سے محبت اسلام سے محبت میرے خون میں شامل ہے، دین کے جو احکامات ہیں ان کی پابندی کرنا میرے خون میں شامل ہے میری تربیت میں شامل ہے‘۔

ڈاکٹر طارق نیازی لکھتے ہیں

طارق متین نامی صارف نے لکھا کہ ’جب آپ اہم عہدے پر ہوں تو مرد و خواتین دنیا بھر میں مصافحہ کرتے ہیں اور میں اسے دنیاوی اعتبار سے قابل قبول بھی مانتا ہوں، مگر مریم نواز صاحبہ وہ ہیں جن کو نیب افسران کے سامنے تفتیش کے لیے پیشی پر محرم نا محرم کے مسائل یاد آتے تھے‘۔

احمد حسین بوبک نامی صارف نے عمران ریاض خان کے حوالے سے لکھا کہ ’بادشاہ کے ساتھ مریم نواز نے Hand Hug کیا ہے، یہ وہ ہے جو نیب میں پیش نہیں ہوتی تھی، کہتے تھے وہاں نامحرم ہیں، یہ لوگ بہروپیے ہیں، اپنی مرضی سے بھیس بدل کر لبرل ہو جاتے ہیں جہاں جاتے ہیں ویسے ہو جاتے ہیں‘۔

ناظم حسین نے ایک ویڈیو شئری کی جس میں کچھ عربوں کو ”اوووووووو“ کی آوازیں نکالتے دیکھا گیا۔ انہوں نے ویڈیو کے لیپشن میں لکھا ’مریم نواز کی تصویر دیکھ کر عرب لوگوں کا احتجاج‘۔

بابا یاگا نامی صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’مریم نواز کا خواب آج پورا ہوگیا مریم کو اس کا خوابوں کا ماہی مل گیا‘۔

شاہد خان نامی صارف نے لکھا کہ ’مریم نواز کا مذہبی کارڈ تو وڑ گیا‘۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور حامیوں کا حالیہ ردعمل ان خواتین کو درپیش کثیر جہتی چیلنجوں کی مثال ہے جو قیادت کرنے کی ہمت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں