Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

ایف بی آر کے افسران کو نئی کاریں دینے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے افسران کیلئے ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کیلئے نجی کار ساز کمپنی کو خط بھی لکھ دیا گیاہے ، نئی گاڑیوں کی قیمت کاتخمینہ چھ ارب روپے لگایا گیاہے ۔

حکام کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے لیے 32.5 ارب کے پیکیج کا حصہ ہے، ٹرانسفارمیشن پلان کا مقصد ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، ایف بی آر نے نجی کار کمپنی کو 1010 گاڑیاں خریدنے کیلئے خط لکھ دیا ہے ، نئی 1010 گاڑیوں کی قیمت کا تخمینہ 6 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے ، گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں کی جائے گی،ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا ۔

ایف بی آر کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی، 3ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور ہوں گے، 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد باقی ادائیگی کی جائے گی، 1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی کے دوران کی جائے گی، پہلے مرحلے میں جنوری میں 75، فروری میں 200 گاڑیاں ڈلیور کرنا ہوں گی، پہلے فیز کے تحت مارچ میں 225 کاروں کی ڈلیوری کی جائے گی، دوسرے فیز میں اپریل میں 250،مئی میں 260 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: ’برطانیہ سے آئی رقم سے پاکستان کو نقصان نہیں، 20 ارب کا منافع ہوا‘

یہ بھی پڑھیں