Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

حکومت بھول جائے کہ وہ عمران کو اتنی آرام سے سزا دے گی،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا اس لئے دی جارہی ہے کہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبی پڑھائی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں علیمہ خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا لہٰذا ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سزا اس لئے دی جارہی ہے کہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبی پڑھائی جارہی ہے۔علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ موخر ہونے سے متعلق کہا کہ بانی چاہتے ہیں سزا سنائیں اس کے بعد ہم ہائیکورٹ میں لے کرجائیں، یہ بھول جائیں کہ اتنے آرام سے سزا دے دیں گے،جب عمران خان باہر آئے گا تو سب دیکھ لیں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری کو تیسری بار موخر ہوا ہے، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید فیصلہ سنانے کیلئے ساڑھے 8 بجے اور نیب کی 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم ساڑھے 9 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔عدالت اس سے پہلے فیصلہ سنانے کے لئے 23 دسمبر اور 6 جنوری کی تاریخیں دے چکی ہے۔

10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف

یہ بھی پڑھیں