اسلام آباد(ںیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ جازی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا اس لیے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
حکومت کو وقت دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کریں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


