Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

تمام سرکاری کالجز میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کالج سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ کالجز نے مراسلے میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روشنی میں تمام کالجز کے اندر بار گیٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرائیں نصب کی جائیں۔

محکمہ کالجز سندھ کا کہنا تھا ک یہ ضروری ہے کہ ہم سرکاری اثاثوں، طلباء اور عملے کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کالجز کی حدود کے اندرونی اور بیرونی دونوں حصوں کا احاطہ کرنے کے لیے CCTV کیمرے نصب کیے جائیں۔محکمہ کالج سندھ نے کہا کہ سی سی ٹی کیمرائیں ایک مضبوط سیکورٹی فریم ورک اورسہولت فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں