Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پانی کی فراہمی 90 فیصد بحال، 10 فیصد علاقوں میں پیر تک مکمل ہوگی،ترجمان واٹرکارپوریشن کراچی

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کے 90 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری ہے، جبکہ 10 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی پیر تک بحال ہو جائے گی۔ دھابیجی پر متاثر ہونے والی لائن نمبر 5 کا مرمتی کام دو روز قبل مکمل کر لیا گیا تھا، جبکہ پی آر سی سی لائن نمبر 1 کا مرمتی کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام پیر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام 24 گھنٹے جاری ہے اور اس میں تاخیر کی اصل وجہ لائن کی ڈی سیلٹنگ تھی، جس کے دوران 16 فٹ کے 10 پائپس میں 160 فٹ تک مٹی جمع ہو گئی تھی۔ مٹی کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ لائن میں ہیوی مشینری نہیں جا سکتی۔ مٹی نکالنے کا عمل آج صبح سے جاری ہے اور اس کے نتیجے میں مرمتی کام میں تاخیر ہوئی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق، دھابیجی سے شہر کو یومیہ صرف 45 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے، تاہم لائن کی ڈی سیلٹنگ کے بعد پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی دو لائنیں متاثر ہوئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:شہر قائد کے باسیوں پر بڑی مشکل آ ن پڑ ی،ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی

یہ بھی پڑھیں