Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

آج ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ خطہ پوٹھوہار میں بونداباندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر 11، چترال ، میرکھانی 09، کالام 08،دروش 06،مالام جبہ 03،کاکول02اورسیدو شریف میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ):کالام میں 04 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردو منفی 10،گوپس منفی 07، لہہ منفی06، استور منفی 05،ہنزہ ،گلگت اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں