عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے ساتھ 2930 ڈالر ہوگئی۔


