Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

پاور ڈویژن نے ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچانے اور بل کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے نیپرا کو خط لکھ دیا ہے۔

پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا۔

پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا اور دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا کہ فیول کاسٹ میں کمی کو زرعی ٹیوب ویل اور یونٹ 300 تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو دینے سے ان کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں