اسلام آباد (نیوز ڈیسک )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما علیم خان نے تین میں سے دو وفاقی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ علیم خان نے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات میں سے ایک وزارت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان وزارت نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے، عبدالعلیم خان مواصلات کی وزارت اپنے پاس ہی رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے، عبدالعلیم خان کا یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کے لئے ہے۔
مزیدپڑھیں:شادی کے 2ماہ بعد اداکارہ نیلم منیربارے بڑی خبرآگئی
