اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی نے صوبے کے نئے بلدیاتی نظام کا قانون پیر کو اکثریت رائے سے منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس نئے نظام کے تحت لاہور کا سپیشل سٹیٹس تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس طرح پنجاب کے بڑے شہروں کی بھی اب ایک سے زیادہ ضلعی ٹاؤن کارپوریشنز کے تحت نئی حد بندی کی جائے گی۔
اسی طرح یونین کونسل لیول پر چئیرمین اور وائس چئیرمین کے عہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
نئے بلدیاتی نظام کے تحت دو لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں شہری آبادی کے لیے میونسپل کارپوریشن بنا دی گئی ہے۔ اسی طرح شہر کی ملحقہ آبادیوں کے لیے میونسپل کمیٹی اور دیہی آبادیوں کے لیے تحصیل کونسل بنا دی گئی ہے۔ جبکہ تمام اختیارات ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟

