لاہور(نیوز ڈیسک) اس عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں جاری ہونے کے امکانات کافی کم ہیں، پہلے اس بارے میں مختلف افواہیں آ رہی تھی کہ اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
لیکن بعد میں پھر اسٹیٹ بینک نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اب تک عوام میں نئے نوٹوں کی تقسیم کے لیے مختلف کمرشل بینکوں کی 17,000 برانچوں کو تمام مالیت کے 27 ارب مالیت کے نئے بینک نوٹ جاری کیے ہیں۔ اور اس طر ح عوام کے لئے اس عید پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے گئے ہیں ۔
عیدالفطر خوشی کا ایک تہوار ہے جس پر ہر کوئی اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔
یادرہے سٹیٹ بینک تقریباً ہر سال عیدپر نئے نوٹ جاری کرتا ہے تاکہ عوام عید پر مختلف بینکوں سے نئے نوٹ حاصل کرسکیں
تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے پاس نئے نوٹوں کی فروخت حسب دستور ہوتی ہے جو بلیک مارکیٹ میں زائد قیمتوں پر شہریوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔
خیال رہے عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو ہونے کی امید ہے، جس میں چند دنوں کی چھٹیاں ہوں گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں:سورج کی روشنی سے چند منٹ میں چارج ہونیوالا لیپ ٹاپ، قیمت بھی سامنے آگئی

