Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان کی وضاحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے اسمبلی بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا تنخواہوں سے متعلق بات نہیں کی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی تنخواہوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا نہ بیان دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے تحریری طور پر ایک رکن اسمبلی کے سوال پر ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا، وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کیلئے ایسی تجویز زیرغور نہیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ پےاسکیلز پر نظر ثانی اور تنخواہوں، الاؤنسز میں اضافے کی تجویز زیر غور نہیں۔
مزیدپڑھیں:شاہ رخ کو 20 سال میں پہلی مرتبہ ’منت‘ چھوڑنا پڑ گیا، کہیں اور منتقلی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں