Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کا مینارپاکستان پرجلسہ ہو گا یا نہیں ؟حکومت نےفیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی پیش ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں