Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کا بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری بھی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں