Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عید پرمختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنیکا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں عید کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ جس سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ چاند رات اور عید الفطر پر مساجد، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمازِ عید کے 29 ہزار سے زائد اجتماعات ہوں گے اور ان اجتماعات کی سیکیورٹی پر47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ لاہور میں 9 ہزار افسران و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی ایجنسیز دہشتگرد عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس اسکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی جلد فعال ہو گا۔ جس کے لیے 5.6 ارب روپے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ

یہ بھی پڑھیں