اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ، راولپنڈی زلزلے سے لرزاٹھے ، ہر طرف چیخ وپکار، لوگ دفاتر اورگھروں سے نکل آئے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفراآباد آزادکشمیر ، میرپور آزادکشمیر، کوٹلی ، پشاور، مہمند ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد سرگودھا ، اٹک،گوجر خان میںزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی . زلزلے کا مرکز مانسہرہ کے بالائی علاقے بتایا جاتا ہے .
گہرائی بارہ کلو میٹر بتائی جارہی ہے .تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، چنیوٹ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، چکوال، چنیوٹ، حسن ابدال، اٹک، میانوالی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، بونیر، لوئر دیر، لکی مروت، مالاکنڈ، مہمند، شبقدر، شانگلہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارات سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 31 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے کلمہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے ، ہر طرف چیخ وپکار . زلزلہ مسلسل تین سیکنڈ رہا تاہم آہستہ آہستہ ختم ہوگئے.
بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک




