لاہور(اوصاف نیوز)بھارت کے اٹاری بارڈر بند کرنے سے پاکستان آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا، سرحد پر پھنس گئے۔ پاکستانی شہری کی بھارتی بیوی کا سرحد پر شدید احتجاج ، بھارت اور پاکستانی حکمرانوں سے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ
بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بھارتی حکام نے بھارت کا پاسپورٹ رکھنے والی خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا۔
اس موقع پر خاتون نے کہا کہ بھارت کا پاسپورٹ ہونے کی بدولت امیگریشن حکام نے روکا، خاتون نے کہا کہ ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔
نجی ٹی وی نے بھارت سے آئی ہوئی ایک خاتون سے بات کی تو اس نے کہنا تھا کہ وہ بھائی سے ملنے چالیس برس بعد پاکستان آئی ہے، حالات کی وجہ سے واپس جانا پڑ رہا ہے جلدی جانے کی وجہ سے رونا آ رہا ہے۔
فیصل آباد مدرسے میں گیس لیکج دھماکہ، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی