ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی اصل تصویر سامنے آگئی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز صحافی اسد طور نے ملزم عمر حیات کی تصویر شئیر کی ہے ۔
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات مقتولہ ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اُٹھایا اور گزشتہ روز شام پانچ بجے ان کے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کے ساتھ تلخ کلامی کی اور اس کے بعد دو فائر مار کر وہاں سے فیصل آباد فرار ہو گیا۔
https://x.com/AsadAToor/status/1929891169695059986
بعد ازاں معلوم ہوا کہ ثناء قتل کیس وائرل ملزم کی تصویر فیک نکلی۔
ساجی راجپوت نے سوشل میڈیا پہ لکھتے ہوئے کہا کہ ملزم کی وائرل تصویر فیک ہے۔ میرا اس قتل سے کوئی لینا دینا نہیں۔اے آر وائی نے جعلی خبر چلائی.
واقعے کے وقت گھر پر موجود ثنا یوسف کی پھو پھو نے بتا یا کہ جس وقت ملزم عمر حیات تلخ کلامی کر رہا تھا تو ثنا یوسف نے اسے پانی پلانے کی پیشکش کی اور تنبہہ کی کہ گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں لیکن پھر بھی عمر نے ثنا یوسف کو گولیاں مار دیں۔




