ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر 27 جون (جمعہ) کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) کے اعلان کا اطلاق پبلک سیکٹر کے ملازمین پر ہوگا، جس کے باعث انہیں ہفتہ اتوار کے ساتھ 3 دن کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔
رپورٹ کے مطابق 30 جون بروز پیر سے دفاتر میں معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے اور نئے سال کا آغاز ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان



