لاہور(نیوز ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 181روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کارگر ثابت نہ ہوسکا۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی بدترین قلت برقرار ہے،شہر کے 100کے قریب یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی قلت سنگین ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں بڑھتی قیمتوں کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر آنیوالے شہری بھی مایوس لوٹنے لگے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا دیہات میں بسنے والی غریب خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ


