یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند ہونے سے متعلق اہم خبر آگئی ، محکمہ داخلہ سندھ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطلی کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ، سندھ کےمختلف اضلاع میں عاشورہ محرم کے دوران موبائل سروس معطل کرنے کی درخواست کی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے درخواست میں جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطلی کی سفارش کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ قواعد کے تحت فیصلہ کر کے سندھ حکومت کو مطلع کرے۔




